ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل:غیر ملکی کرنسی ضبطی معاملے میں ایک اور ملزم گرفتار

بھٹکل:غیر ملکی کرنسی ضبطی معاملے میں ایک اور ملزم گرفتار

Thu, 28 Nov 2019 12:47:12    S.O. News Service

بھٹکل 28/نومبر (ایس او نیوز) پچھلے دنوں گوا سے قانونی دستاویزات کے بغیرغیرملکی کرنسی لانے کے الزام میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے  دو افراد کو کاروار بس اسٹانڈ پر گرفتار کیا گیا تھا،اب خبر ملی ہے کہ کاروار پولس نے اسی معاملے میں ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے۔ 

  بتایا گیا ہے کہ پہلے جن دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا ان سے پوچھ تاچھ کے بعد کاروار پولیس اور انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران اس معاملے کی گہری تفتیش میں جٹ گئے تھے۔ اس ضمن میں کچھ دن پہلے بھٹکل کے دو مکانات پر کاروار اور بھٹکل کی پولیس نے مشترکہ چھاپہ ماری بھی کی تھی۔

پولس کی دی گئی  اطلاع کے مطابق    کارگو کی تجارت کے لئے غیر ملکی کرنسی جمع کرنے اور انہیں غیر قانونی طور پر رفت کرنے کا جال چلانے والے ایک کلیدی ملزم کو  گرفتار کرنے میں پولس  کامیاب ہوگئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً91 /لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی کے ساتھ پکڑے گئے دو ملزمین اس جال کا حصہ ہیں جسے محمد طالب نامی شخص چلا رہا تھا۔ محمد طالب کو گرفتار کرکے کاروار پولیس اسٹیشن میں لے جایا گیا ہے جہاں اس معاملے کی تحقیقات کررہے سی پی آئی سنتوش شیٹی اور سب انسپکٹر سنتوش کمار نے اس سے پوچھ تاچھ  کی ہے۔ اس کے علاوہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران بھی ملزم طالب سے پوچھ تاچھ کے لئے کاروارپولیس اسٹیشن میں پہنچ گئے ہیں اور جانچ جاری ہے۔


Share: